پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
529/2020
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی وزیرمملکت سے ملاقات
 
اسلام آباد: مورخہ 28 نومبر2020
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی وزیرمملکت ریم الھاشمی سے نیامے، نائیجر میں ’او۔آئی۔سی‘وزراخارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ 
 
ملاقات میں دوطرفہ تعاون، کورونا وبا کی صورتحال، پاکستان کی ایکسپو میں شرکت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوںممالک کے درمیان برادرانہ اور عوامی روابط کو جاگر کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں ’یو۔اے۔ای‘ کے ساتھ قریبی تعاون استوار کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ 
 
وزراخارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیان کو سراہتے ہوئے اماراتی وزیر نے اسلاموفوبیا کے مقابلے کے لئے ’او۔آئی۔سی‘ قرارداد تجویز کرنے کے پاکستان کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
 
’یو۔اے۔ای‘ کے ویزا سے متعلق پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں اماراتی وزیر مملکت کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
 
اطراف نے ’او۔آئی۔سی‘ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور اسے امت مسلمہ کے متحد اور کلیدی پلیٹ فارم کے طورپر مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
 
بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے عمل کو آگے لیجانے کے لئے دوطرفہ دورے بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ 
٭٭٭٭٭
529/2020
Close Search Window