فروری 9, 2021| پریس ریلیز|
اسلام آباد : مورخہ 9 فروری 2021
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے چلی کے وزیر خارجہ آندریس ایلامنڈ سے چلی کے لاپتہ کوہ پیما جناب پوآن پیبلو مور سے متعلق ٹیلی فون پر بات چیت کی جو سرما میں ’کے۔ٹو‘ پہاڑ سر کرنے کی مہم پر روانہ ہوئے تھے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوہ پیما ٹیم کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چلی کے وزیر خارجہ کو ان کوششوں کے بارے میں بتایا جو کوہ پیماوں کو تلاش کرنے کے لئے کی جارہی ہیں۔ مشکل پہاڑی راستے اور شدید موسمی حالات کے باوجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے کوہ پیماوں کو ڈھونڈنے کے لئے متعدد پروازیں کی ہیں۔ انہوں نے چلی کے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان لاپتہ ہیروز کو تلاش کرنے کے لئے پاکستان تمام ممکنہ کوششیں کررہا ہے۔
کوہ پیماوں کو ڈھونڈنے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے چلی کے وزیر خارجہ آندریس ایلامنڈ نے چلی کے عوام اور جناب پوآن پیبلو مور کے اہل خانہ کی جانب سے تلاش میں معاونت کی فراہمی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرا خاجہ نے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں دوطرفہ وعالمی فورمز پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
٭٭٭٭٭
Last modified: فروری 14, 2021
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.