پریس ریلیز|

(پریس ریلیز نمبر75/2021)
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات
 
اسلام آباد: مورخہ 19 فروری 2021
 
روسی صدر کے افغانستان کے لئے خصوصی ایلچی سفیرضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آج ملاقات کی اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق حالیہ ہونے والی پیش ہائے رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفیرضمیر کابلوف کا خیرمقدم کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
 
وزیر خارجہ نے قرار دیا کہ افغانستان کے تنازعہ کے اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیہ سمیت باہمی مفاد کے امور پر پاکستان اور روس کے درمیان خیالات کی ہم آہنگی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغان عمل کی مسلسل حمایت کی ہے۔ انہوں نے امریکہ طالبان امن معاہدے اور اس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کی سہولت کاری کو اجاگر کیا۔
 
وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بین الافغان مذاکرات پرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کی صورت مطلوبہ خواہش سے ہمکنار ہوں گے۔
 
وزیر خارجہ نے علاقائی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغان امن عمل کی حمایت میں چہار فریقی مذاکرات کے کردار کو سراہا۔
٭٭٭٭٭
75/2021
Close Search Window