پریس ریلیز|

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکریٹری خارجہ شنکرداس بیراگی نے آج ملاقات کی۔پاکستان نیپال سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں شرکت کے لئے نیپال کا وفد سیکریٹری خارجہ شنکرداس کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے۔ 
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ مشاورت کے انعقاد کو سراہا جس سے دونوں ممالک کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کرنے کا موقع میسرآیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور نیپال کے درمیان 2020ءمیں سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی۔ 
 
دونوں طرف سے اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان اعلی سطحی روابط اور دوطرفہ معاشی تعاون کو بڑھایا جائے اور سیاسی تعلقات کو نئی رفعتوں سے ہمکنار کیاجائے۔ 
 
وزیر خارجہ نے خطے کے عوام کی بہتری کے لئے سارک کو دوبارہ فعال بنانے اور علاقائی تعاون کے موثر فورم میں تبدیل کرنے کی نیپال کی کوششوں کو سراہا جو اس وقت سارک کا سربراہی کررہا ہے۔ 
٭٭٭٭
91/2020
Close Search Window