پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 20 جنوری 2021
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے کوسو ووکے پاکستان میں ’نان ۔ریذیڈنٹ‘ سفیر جناب ایلردوگُللی نے آج وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ 
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور کوسووو کے درمیان استواردوستانہ تعلقات پر اطمنان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، تعلیم اور ثقافت کے شعبہ جات گفتگو کا مرکزی موضوع رہے۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
 
سفیر ایلردوگُللی نے وزیر خارجہ کی جانب سے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کوسو ووکے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی خیرسگالی اور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے مختلف سطحوں پر دوطرفہ روابط بڑھانے کی اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے خطے کی صورتحال پر کوسو ووکے وزیر خارجہ کے نکتہ نظر سے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ 
٭٭٭٭٭
32/2021
Close Search Window