پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 11جنوری 2020

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اتوارکو ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ایران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب جناب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 13جنوری کو ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان بن آل سعود سے ملاقات کریں گے اور ان سے علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر مشاورت کریں گے۔

حالیہ رونما ہونے والے واقعات سے پہلے سے نازک صورت حال سے دوچار خطے میں امن و سلامتی خطرے میں ہے اور پرامن انداز میں اس کے حل کے لیے فوری اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان دوروں کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نگاہ سے آگاہ کریں گے،تنازعہ سے بچاوکی ضرورت پر زور دیں گے اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

وزیر خارجہ سیاسی و سفارتی ذرائع سے اختلافات اور تنازعات کے حل میں سہولت کاری کے لئے پاکستان کی آمادگی سے بھی آگاہ کریں گے۔

19/2020
Close Search Window