پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
343/2020
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین پاکستان وزراء خارجہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے دوسرے دور کے لئے دورہ چین 
 
اسلام آباد:مورخہ 20 اگست 2020
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اعلی حکام کے ہمراہ20 اور 21 اگست 2020 کو ہینان، چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ کی دوسری نشست میں پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ چین کی طرف سے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی نمائندگی کریں گے۔ چین پاکستان وزراء خارجہ کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس گزشتہ برس مارچ میں منعقد ہوا تھا۔ 
 
 
ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تعاون، دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان چین “سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹیو شراکت داری” مزید مضبوط بنانے اور سٹرٹیجک کمیونیکیشن سمیت متعدد امور پر چین کے ساتھ اشتراک عمل مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
 
پاکستان اور چین گہرے ترین دوست اور پختہ شراکت دار ہیں۔ ان کی دوستی باہمی اعتماد، ہم آہنگی،  اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہے۔دونوں ممالک یکساں مستقبل کی خاطر چین پاکستان قریبی شراکتی کمیونٹی کی تشکیل کے لئے پرعزم ہیں۔ 
343/2020
Close Search Window