فروری 6, 2021| پریس ریلیز|
اسلام آباد : مورخہ 6 فروری 2021
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے آئیس لینڈ کے وزیر خارجہ جناب گڈلاگر تھور تھورڈرسن سے آئیس لینڈ کے لاپتہ کوہ پیما جان سنوری سے متعلق ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئیس لینڈ کے وزیر خارجہ کو ان کوششوں کے بارے میں بتایا جو کوہ پیماوں کو تلاش کرنے کے لئے کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی اور اس ضمن میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
آئیس لینڈ کے وزیر خارجہ تھورڈرسن نے جان سنوری اور کوہ پیما ٹیم کے دیگر ارکان کی تلاش کے لئے پاکستانی حکام کی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں معاونت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭
Last modified: فروری 14, 2021
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.