پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
528/2020
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات 
 
اسلام آباد: مورخہ 27 نومبر 2020
 
٭ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی)کی وزرا خارجہ کونسل کے نیامے میںمنعقدہ اجلاس کے موقع پر آج ملاقات کی۔ 
 
٭ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور، کثیرالقومی اداروں کی سطح پر تعاون اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
 
٭ وزیر خارجہ نے ’جی۔بیس‘ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک دی۔ 
 
٭ وزیرخارجہ نے زوردیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور طویل المدتی تعلقات استوار ہیں۔ 
 
٭ اطراف نے توانائی کے شعبے سمیت دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ 
 
٭ دونوں وزرا خارجہ نے امت مسلمہ کے کلیدی پلیٹ فارم کے طورپر ’او۔آئی۔سی‘ کی اہمیت اور کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لئے اس کے کردار پرگفتگو کی۔ 
 
٭ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ 
 
٭ انہوں نے سلطنت کی کشمیر کے منصفانہ کاز کے لئے ٹھوس اور اصولی حمایت پر سعودی عرب کے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ 
 
٭ شہزادہ فیصل نے اس اہمیت پر زور دیا جو سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے بردرانہ اور سٹرٹیجک تعلقات کو دیتا ہے۔ 
 
٭ انہوں نے علاقائی امن وسلامتی کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سعودی عرب کی جانب سے سراہا۔ 
 
٭ اطراف نے متعلقہ شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے اعلی سطحی دوروں پر اتفاق کیا۔ 
٭٭٭٭٭
528/2020
Close Search Window