پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
532/2020
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات
 
اسلام آباد: مورخہ 28 نومبر2020
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوڈان کے وزیر خارجہ قمر قمرالدین اسماعیل سے ’او۔آئی۔سی‘ وزراخارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے موقع پرنیامے، نائیجر میں ملاقات کی۔ 
 
ملاقات کے دوران اطراف نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور سوڈان میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو ایک عقیدے اور یکساں خیالات سے عبارت ہیں۔ 
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک اعشاریہ تین ارب آبادی اور چون ممالک پر مشتمل افریقہ کے خطے کو ایک اہم براعظم قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ’افریقہ سے روابط‘ (انگیج افریقہ) کے اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصد افریقہ کے خطے کے ساتھ قریبی، مضبوط اور تعاون پرمبنی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ 
 
دونوں وزراخارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں پر خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔ 
 
وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مختلف شعبہ جات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن میں سکیورٹی، تعلیم، صحت اور زراعت شامل ہیں۔ 
 
اطراف نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے عمل کو تقویت دینے اور آگے بڑھانے کے لئے قریبی رابطہ استوار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 
٭٭٭٭٭
532/2020
Close Search Window