مئی 1, 2020| پریس ریلیز|
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سویٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ سونڑیوچکاسز سے ٹیلی فون پر آج گفتگو کی اور ان سے کورونا عالمی وباءسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا وباءکی روک تھام کے لئے سوئس حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سویٹزرلینڈ کے مشہور پہاڑ ’میٹرہورن‘ پر پاکستانی پرچم سربلند کرکے یک جہتی کے خصوصی اظہار پر شکریہ ادا کیا۔
عالمی معاشی کساد بازاری کی موجودگی اور کورونا کے ترقی پزیر ممالک پر ہونے والے سنگین اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ترقی پزیر ممالک کو قرض میں ریلیف دینے کے عالمی اقدام کو اجاگرکیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری قدغنوں اور پابندیوں کو بیان کیا جس کی بناءپر اطلاعات کی ترسیل اور کورونا سے بچاو اور مقا بلے کے لئے درکار ادویات اور ضروری اشیاءکی فراہمی میں رکاوٹیں حائل ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ’ہندتوا‘ کی انتہاپسند سوچ کے زیراثر بی جے پی حکومت بھارت کے اندر کورونا وباءکو مسلمان اقلیت کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے جسے عالمی برادری مسترد کرے۔
دونوں وزراءخارجہ نے قریبی رابطہ استوار رکھنے پر اتفاق کیا۔
٭٭٭٭٭
Last modified: مئی 4, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.