پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 7 جنوری 2021
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ 
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، العلا میں ’جی۔سی۔سی‘ سربراہ اجلاس کے کامیاب اجلاس کے انعقاد کی مثبت پیش رفت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’جی۔سی۔سی‘ سربراہ اجلاس میں تعاون کا جذبہ مزید فروغ پائے گا اور تنظیم کے ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔ 
 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل میں قطر کے تعمیری اور مددگار کردار کا اعتراف کیا۔ 
 
دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور متنوع بنانے اور عالمی اداروں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا خارجہ نے علاقائی و عالمی امور پر رابطے جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ 
٭٭٭٭٭
14/2021
Close Search Window