پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 19 مئی 2020

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 274 پاکستانی طالب علموں کو لے کر چین کے شہرووہان سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ووہان میں لاک ڈاون کے دوران چینی حکام نے پاکستانی طالب علموں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے غیرمعمولی اقدامات کئے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسران تھرڈ سیکریٹری محمد جنید اور تعلیمی اتاشی محمد سلیمان محسود پر مشتمل یک جہتی ٹیم طالب علموں کی دیکھ بھال کے لئے ووہان سے بھجوائی گئی ۔

حکومت پاکستان ووہان شہر میں کورونا وباءکو شکست دینے کے دوران پاکستانی طالب علموں کو بھرپورمدد اور تعاون کی فراہمی پر چین کی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کرتتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان سے 20 فروری 2020 کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اعادہ کیاتھا کہ چین پاکستانی طالب علموں کی ”اپنوں“ کی طرح دیکھ بھال کرے گا۔
٭٭٭٭

217/2020
Close Search Window