پریس ریلیز|

مورخہ 30 اگست 2020
 
پاکستان افغانستان ایکشن پلان برائے امن ویک جہتی (اے۔پی۔اے۔پی۔پی۔ایس) کا دوسرا جائزہ اجلاس مورخہ 31 اگست2020 کو کابل میں منعقد ہوگا۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اعلی حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ اجلاس میں پاکستان کی جبکہ نائب وزیر خارجہ میرواعظ نب افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔ 
 
اے۔پی۔اے۔پی۔پی۔ایس 2018 میں قائم کیاگیا تھا تاکہ پاکستان اور افغانستان میں مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے لئے جامع اور منظم ادارہ جاتی فریم ورک میسرآئے۔ یہ فریم ورک پانچ ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے جن میں سیاسی سفارت کاری، فوج کے فوج سے اشتراک عمل، انٹیلی جنس تعاون، معیشت اور مہاجرین کے امورخاص توجہ کا محور ہیں۔ اس ضمن میں پہلا جائزہ اجلاس مورخہ10 جون 2019 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ 
 
دوسرے اجلاس میں اے۔پی۔اے۔پی۔پی۔ایس کے تمام پانچوں ورکنگ گروپس قبل ازیں ہونے والی مشاورت اور فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ 
 
’اے۔پی۔اے۔پی۔پی۔ایس‘ عمومی مشکلات سے نمٹنے کے علاوہ باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو گہرا کرنے کا اہم فورم ہے۔ امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے مشترک اہداف میں پیش رفت کے لئے اے۔پی۔اے۔پی۔پی۔ایس کے طریقہ کار سے موثر استفادہ کلیدی ہے۔ 
357/2020
Close Search Window