پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
333/2020
پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ کی تنصیب 
 
اسلام آباد: مورخہ 13 اگست 2020
 
دفترخارجہ کے ترجمان نے افغان میڈیا میں خبر اور افغانستان کی خارجہ امور کی وزارت کے سامنے آنے والے بیان پر ردعمل میں اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ پاکستانی فوج پاکستان افغانستان سرحد پر ”غیرقانونی“ باڑ لگارہی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ باڑ کی تنصیب پاکستان کی سلامتی کے لئے سنگین خدشات کی بناءپر کی جارہی ہے اور افغان علاقے میں کوئی دخل اندازی کئے بغیر عالمی قانون کی مروجہ اقدار کے مطابق یہ اقدام کیا جارہا ہے۔
 
ترجمان نے کہاکہ افغانستان کاکسی بھی غلط فہمی کے حل کے لئے سرحدی امور کے بارے میں متعلقہ ادارہ جاتی طریقہ ہائے کار کے ذریعے بات کرنا مناسب ہے۔ بدقسمتی سے مشترکہ نقشہ سازی کے لئے سرویز کی پاکستان کی تجویز کا افغانستان کی طرف سے مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ 
 
ترجمان نے اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق برادر ملک کے ساتھ تعلقات استوار کرتا ہے اور افغانستان کی طرف سے بھی اسی رویہ کی توقع کرتا ہے۔ 

333/2020
Close Search Window