پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
432/2020
پاکستان اور برطانیہ کا تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو پر دوطرفہ مشاورت کا پانچواں دور 
 
اسلام آباد : مورخہ 13 اکتوبر2020
 
پاکستان اور برطانیہ دوطرفہ مشاورت کا پانچواں دور مورخہ 13 اکتوبر2020 کو ورچوئلی منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹرجنرل (آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ) جناب کامران اختر اور برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر (کی ڈائریکٹر اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی) محترمہ سمانتھا جاب نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ 
 
اطراف نے خوشگوار اور تعمیری ماحول میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔عالمی اور علاقائی سلامتی واستحکام سے متعلق امور زیرغورآئے۔ اطراف نے کثیرالقومی اداروں میں اشتراک عمل مزید بڑھانے کے عہد کا اظہار کیا۔ 
 
اطراف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو پر مشاورت جاری رہنے کو سراہا۔ 
 
اطراف نے آئندہ سال مشاورت کا چھٹا دور باہمی مشاورت سے طے کردہ تاریخ پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ 
٭٭٭٭٭٭
432/2020
Close Search Window