جولائی 1, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ یکم جولائی 2020
حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کو پاکستان میں قید 324 بھارتی قیدیوں کی فہرست حوالے کردی ہے جس میں 270 ماہی گیر اور 54 سول قیدی شامل ہیں۔
یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کیاگیا ہے جس پر 21 مئی 2008کو دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک پابند ہیں کہ ہر سال بالترتیب یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ملک میں گرفتار قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں۔
بھارتی حکومت نے بھارت میں قید 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے حوالے کردی ہے جن میں 265 سول قیدی اور 97 مچھیرے شامل ہیں۔
حکومت پاکستان 15 سول قیدیوں اور 47 پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لئے تقاضا کر رہی ہے جنہوں نے اپنی سزا کی معیاد پوری کرلی ہے اور جن کی شہریت کی تصدیق سے بھی بھارت کو آگاہ کردیاگیا ہے۔ مزیدبرآں پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ ان 77 سول قیدیوں اور113 پاکستانی ماہی گیروں تک فوری قونصلر رسائی دی جائے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔
٭٭٭٭٭
Last modified: جولائی 17, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.