پریس ریلیز|

اسلام آباد: یکم جنوری 2021

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اکتیس دسمبر انیس اٹھاسی کو طے پانے والے معاہدے کے آرٹیکل دو کے مطابق پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست آج (پاکستانی معیاری وقت کے مطابق) صبح گیارہ بجے وزارت امور خارجہ میں بھائی ہائی کمشن کے نمائندے کے حوالے کی۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں (بھارت کے معیاری وقت کے مطابق) صبح ساڑھے گیارہ بجے پاکستان ہائی کمشن کے نمائندے کو بھارتی جوہری تنصیبات کی فہرست حوالے کی ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرتے ہیں۔ یکم جنوری انیس سو بانوے سے یہ عمل باقاعدگی سے انجام دیاجارہا ہے۔
٭٭٭٭٭

01/2021
Close Search Window