پریس ریلیز|

اسلام آباد: یکم جنوری 2021

حکومت پاکستان نے آج پاکستان میں قید تین سو انیس بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کردی ہے جس میں انچاس عام شہری اور دوسو ستر ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔

یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان اکیس مئی دوہزار آٹھ کو طے پانے والے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت اٹھایاگیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک کو ہر سال میں دو مرتبہ یعنی بالترتیب یکم جنوری اور پھر یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ملک میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

بھارتی حکومت نے بھی جوابی قدم اٹھاتے ہوئے بھارت میں قید تین سو چالیس پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے حوالے کردی ہے جس میں دو سو تریسٹھ عام شہری اور ستترماہی گیر شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

02/2021
Close Search Window