پریس ریلیز|

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں اور چار ’لیٹرزآف ایکسچینج‘ پردستخطوں کی عظیم عوامی ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے اختتام پر منعقد ہوئی۔
 
مفاہمت کی ایک یاداشت سائنس وٹیکنالوجی اور زراعت پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل سے متعلق ہے جس کے تحت پاکستان اور چین دو الگ الگ ورکنگ گروپ بنائیں گے جن میں سے ایک سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ہوگا جبکہ دوسرا زراعت کے بارے میں ہوگا۔ یہ مجموعی طورپر سی پیک کے تحت ہوں گے۔ 
 
چین کی زراعت اور دیہی امور کی وزارت (ایم اے آر اے) اور پاکستان کی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے درمیان ہونے والے ایم او یو کے تحت پودوں کی نشوونما اور بیماریوں پر قابو پانے کے شعبے میں تحقیق وتعاون کو فروغ دیاجائے گا۔ اس تعاون سے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 
 
ایک تقریب میں ’لیٹرز آف ایکسچینج‘ پر دستخط ہوئے جو پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ 
 
عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 16 سے 17 مارچ2020 کو بیجنگ کا دورہ کیا۔ 
114/2020
Close Search Window