پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 5 فروری 2021

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ جموں وکشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مبنی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

کوٹلی، آزاد جموں وکشمیرمیں اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اور کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کی حمایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں موقف کا اعادہ کیا اور ان قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارنہ، آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے کشمیریوں کے حق کے ذریعے تنازعہ جموں وکشمیر کے حل کے لئے اپنے ٹھوس عزم پر کاربند ہے۔
٭٭٭٭٭

52/2021
Close Search Window