پریس ریلیز|

پاکستان اور قزاخستان میں الحکومتی مشترکہ کمشن (آئی جے سی) کی نویں نشست 27 تا 28 فروری 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ مشترکہ کمشن کے اجلاس کے بعد 28 فروری 2020 کو دونوں ممالک میں سیاسی مشاورت کے افتتاحی دور کا بھی انعقاد ہوگا۔ 
 
پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کریں گے جبکہ قزاخستان کے وفد کی قیادت نائب اول وزیر خارجہ جناب شاہخرات نوریشیوف کریں گے۔ 
 
پاکستان اور قزاخستان میں باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی قریبی دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ اشتراک میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آئی جے سی اور سیاسی مشاورت کی صورت ایسا موثر طریقہ کار وضع کیاگیا ہے جس کا مقصد دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر تعاون بڑھانا ہے۔ 
 
اجلاسوں میں تجارت وسرمایہ کاری، توانائی، زراعت، صحت، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، سیاحت، کھیل، ٹرانسپورٹ اور صنعت کے شعبوں کے علاوہ عوامی سطح پر روابط فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 
 
دوطرفہ امور کے علاوہ دونوں اطراف کلیدی علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔
94/2020
Close Search Window