پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
270/2020
 پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر 4بھارتی شہریوں کے نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے نامزد کئے 
 
اسلام آباد: مورخہ 24 جون 2020
 
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے 2019 میں اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی فہرست میں چار بھارتی شہریوں مسمیان وینومادھو ڈونگارا، آجوئے مستری، گوبندا پتنائیک اور انگارا اَپّاجی کے نام شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔ 
 
یہ بھارتی باشندے منظم انداز میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے اور اس مقصد کے لئے مالی مدد و معاونت کرنے میں ملوث تھے اور ’ٹی۔ٹی۔پی‘، جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کومالی، تکنیکی اور مادی مدد فراہم کرتے تھے۔ 
 
ہمیں افسوس ہے کہ پاکستان کی وینومادھو ڈونگارا کو دہشت گرد کے طورپر نامزد کرنے کی تجویز پر اعتراض کیاگیا۔ پاکستان کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267پابندیوں کی کمیٹی تین دیگر بھارتی باشندوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست پر شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں مناسب غور کرے گی۔ 
 
ہمارے ہمسائے میں طویل تنازعہ کی آڑ لے کر بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کے لئے بھارت نے دہشت گرد گروہوں کو تربیت، وسائل اور مادی مدد فراہم کرکے پاکستان میں دہشت گردی کرائی ہے۔ یہ بھارتی باشندے اب بھارت میں رہائش پزیر ہیں اور ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کانہ ہونا پاکستان کے اس موقف کی تائید ہے کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرستی اور مدد کرنے والی ریاست ہے۔ 
270/2020
Close Search Window