جنوری 1, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: یکم جنوری 2020ئ
حکومت پاکستان نے آج 282 بھارتی قیدیوں(55 سول اور 227 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کردی۔
یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلررسائی معاہدہ کے تحت اٹھایاگیا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔
بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے حوالے کرے گی۔
Last modified: جنوری 9, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.