پریس ریلیز|

اسلام آ باد: مورخہ 16 جولائی 2020

پاکستان نے بھارت کی درخواست پر آج کمانڈرکلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی فراہم کردی ہے۔ پاکستان نے قونصلر تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن (وی۔سی۔سی۔آر) 1963 کے تحت پہلی رسائی 2 ستمبر2019 کو فراہم کی تھی۔ کمانڈر یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو 25 دسمبر2017 کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے دو افسران کو 1500 آورز پر بلا روک ٹوک اور کسی تعطل کے بغیر کمانڈر یادیو تک قونصلر رسائی دی گئی۔

کمانڈر یادیو 3 مارچ 2016 کو کاونٹر انٹیلی جنس آپریشن میں بلوچستان سے گرفتاری کے بعد سے پاکستان کی حراست میں ہے۔ تحقیقات کے دوران کمانڈر یادیو نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے میں (بھارتی خفیہ ایجنسی) ’را‘ کے ملوث ہونے کے بارے میں اہم انکشافات بھی کئے۔

پاکستان 17 جولائی 2019کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کے عزم پر کاربند ہے۔ امید ہے کہ بھارت اس فیصلے کے مکمل اطلاق میں پاکستانی عدالت سے بھرپور تعاون کرے گا۔
٭٭٭٭٭

300/2020
Close Search Window