پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 27 جون 2020

پاکستان نے 29 جون 2020 کو راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر کرتاپور راہداری دوبارہ کھولنے کے لئے بھارت کو اپنی آمادگی سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 9 نومبر2019 کو کرتارپورراہداری کا افتتاح کیاتھا۔ بابا گرونانک کے 550 یوم پیدائش کے موقع پر راہداری کھولنے سے دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی تھی۔

کرتارپور راہداری مذہبی رواداری اور امن کی سچی علامت ہے۔ حکومت پاکستان کے اس تاریخی اقدام کا بھارت سمیت پوری دنیا میں آباد سکھ برادری نے خیرمقدم کیا تھا۔ سکھ مذہب کے پہلے گرو بابا گرو نانک صاحب نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال کرتارپور میں بسر کئے تھے۔

کورونا عالمی وبا کی وجہ سے 16 مارچ 2020 کو راہداری عارضی طورپر بند کی گئی تھی۔ دنیا بھر میں مذہبی مقامات دوبارہ کھولنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، اس لئے پاکستان نے بھی سکھ زائرین کی خاطر کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کے لئے ضروری انتظامات کئے ہیں۔

صحت کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پاکستان نے بھارت کوراہداری دوبارہ کھولنے کے ضمن میں ضروری طریقہ کار (ایس۔او۔پیز) طے کرنے کے لئے دعوت دی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

274/2020
Close Search Window