جولائی 14, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 14 جولائی 2020
پاکستان نے آزر بائیجان کے ضلع تووَز پر 12 جولائی 2020ءکو آرمینیا کی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد آزری جانوں کا نقصان ہوا۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔
نگورنو کاراباخ کا حل طلب تنازعہ خطے کے امن وسلامتی کے لئے دورس سنگین خطرات کا حامل ہے۔
آرمینیا کی حالیہ اشتعال انگیزی نگورنو کاراباخ تنازعہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کے لئے مذاکرات کے جاری عمل کو متاثر کرنے اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کا مظہر ہے۔
پاکستان نگورنو کاراباخ تنازعہ پر اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریہ آزربائیجان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لئے اپنی حمایت کے اظہار کودوہراتا ہے۔
٭٭٭٭٭
Last modified: جولائی 17, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.