پریس ریلیز|

پاکستان نے امریکہ اور طالبان میں معاہدے سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان نے امریکہ اور طالبان میں براہ راست مذاکرات کی مسلسل حمایت کی ہے۔ پاکستان نے اس عمل میں سہولت فراہم کی اور اس پیش رفت میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہم 29 فروری 2020کو معاہدے پر دستخطوں کے منتظر ہیں۔ 
 
ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ طالبان معاہدے سے اگلے مرحلے میں بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان جماعتیں اس تاریخی موقع سے استفادہ کریں گی اور ایک جامع و اجتماعی سیاسی تصفیہ کے لئے کام کریں گے تاکہ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہوسکے۔ 
 
پاکستان ایک ایسے پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری اور خوشحال افغانستان کے قیام کے لئے اپنی حمایت کا ایک بارپھر اعادہ کرتا ہے جو نہ صرف داخلی طورپر پرامن ہو بلکہ ہمسایوں کے ساتھ بھی امن وآشتی کا حامل ہو۔ 
 
ہم اس امر کے بھی خواہاں ہیں کہ عالمی برادری افغانستان میں پائیدار امن کے لئے کوششوں کو تقویت دینے میں اپنا کردارادا کرے گی اور ایسے سازگار ماحول کے قیام میں مدد کرے گی جس کے نتیجے میں افغان مہاجرین پاکستان سے عزت ووقار کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔ 
87/2020
Close Search Window