پریس ریلیز|

پاکستان کی حکومت اور عوام مشرقی ترکی اور ایران کے بعض حصوں میں آج آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات کے افسوسناک واقعات پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتے ہیں۔ 
 
ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں اور اپنے پیاروں کو کھونے پر ان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اللہ تعالی جلد صحت یاب فرمائے۔ 
 
مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم ترکی اور ایران کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔ 
٭٭٭٭
88/2020
Close Search Window