پریس ریلیز|

اسلام آباد: 5 فروری2020
 
پاکستان کی حکومت اور عوام نے مشرقی ترقی کے صوبے وان میں تودہ گرنے کے سانحے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 
اس سانحہ سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور ان سے ان کے پیاروں کے جدا ہونے پردلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ سانحہ میں لاپتہ ہوجانے والے افراد کے لئے بھی دعا گو ہیں۔ 
 
پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ کی طرح برادر ملک ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں مکمل یک جہتی کااظہارکرتے ہیں اور ہر ممکن اعانت کی فراہمی کے لئے مستعد ہیں۔ 
66/2020
Close Search Window