جنوری 25, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 25 جنوری 2020
پاکستان نے برادر ملک ترکی میں زلزلہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔
پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے مشرقی حصے میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں پر دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
اس قدرتی تباہی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح پاکستان کے عوام ترکی کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
٭٭٭٭
Last modified: جنوری 27, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.