جولائی 7, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 7 جولائی 2020
پاکستان کی حکومت اور عوام صوبہ صقاریا میں آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ترکی کی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہیں۔
ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاوں میں شریک ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کرتے ہیں۔
ہم ترک بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد کی ہرگھڑی میں شریک رہے ہیں اور غم کے اس موقع پر بھی ان کے دکھ میں شریک ہیں۔
٭٭٭٭٭
Last modified: جولائی 17, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.