فروری 9, 2020| پریس ریلیز|
پاکستان کی حکومت اور عوام نے تھائی لینڈ، کوراٹ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہم اس واقعہ میں بے گناہ نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے دکھ میں شریک ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یک جہتی کرتے ہیں۔
Last modified: فروری 13, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.