پاکستان حوثی ملیشیاءکی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی جازان علاقے کے دیہات میں سے ایک پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن اورسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ حملے فوری بند کئے جائیں۔
پاکستان سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لئے کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔