پریس ریلیز|

(پریس ریلیز نمبر 71/2021)
پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکہ کے متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ
 
اسلام آباد: مورخہ 18 فروری 2021
 
سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردی کے حملے کے متاثرین انصاف کے منتظر اورمتلاشی ہیں۔ چودہ سال قبل اٹھارہ فروری کو دہلی لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اڑسٹھ مسافر موت کی نیند سلادئیے گئے تھے جن میں چالیس سے زائد پاکستانی شہری شامل تھے۔
 
ٹھوس شواہد کی دستیابی کے باوجود بھارت اس خوفناک واقعہ کے متاثرین کو انصاف فرہم کرنے میں قطعی ناکام ہے جو اس امر کی تصدیق ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کرنے والے مجرموں کو سزا دینے کا رواج نہیں اور وہ آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں۔
 
متاثرہ خاندانوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے کرنے والے مجرموں کوگرفت میں لانے کے لئے کسی مزید تاخیر کے بغیر اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔
٭٭٭٭٭
71/2021
Close Search Window