پریس ریلیز|

سمجھوتا ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کا نشانہ بننے والے متاثرین تاحال انصاف کی فراہمی کے متقاضی و منتظر ہیں۔ 13سال قبل 18فروری کو دہلی سے لاہور آتی سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں کے نتیجے میں 68 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں 40 سے زیادہ پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ واضح ثبوت موجود ہونے کے باوجود اس اندوھناک اورظالمانہ واقعے میں ملوّث مجرموں کو سزا دینے میں بلا جواز تاخیر کی گئی اور قانون کے کٹہرے میں لانے میں دانستہ کوتاہی برتی گئی۔ گزشتہ برس اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے سوامی آسیمانند اور دیگر مجرموں کی بریت اس امر کی گواہی ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت میں ہندوتوا کی متعصبانہ سوچ پر کاربند حکومت میں مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بھارتی حکومت کو اس کی ذمہ داری یاد دلاتا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور سزا دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

81/2020
Close Search Window