فروری 28, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 28 فروری 2020
پاکستان نے شام کے علاقے اِدلِب میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور گزشتہ روز ہونے والے حملے میں متعدد ترک سپاہیوں کے قیمتی جانی نقصان پر ترکی کی قیادت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ برادر ترک قوم اور متاثرہ خاندانوں کے اپنے پیاروں کو کھونے کے غم اور دعاوں میں ہم شریک ہیں۔
حالیہ رونما ہونے والے واقعات نہ صرف گہری تشویش کا باعث ہیں بلکہ علاقائی امن وسلامتی کے لئے بھی سنگین مضمرات کے حامل ہیں اور ان کے نتیجے میں پہلے سے خراب انسانی صورتحال مزید بگڑے گی۔
پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری پر زوردیتا ہے کہ نہ صرف شام کے تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے بلکہ درپیش انسانی بحران کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی اپنا موثر کردار ادا کرے۔
پاکستان خطے میں ترکی کی سلامتی اور انسانی جائز تشویش کی مکمل حمایت کرتا اور اس کا ادراک کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی فریقین پر زوردیتا ہے کہ صورتحال کے حل اور اس سے نبردآزما ہونے کے لئے موثر مدد کریں۔
Last modified: مارچ 2, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.