پاکستان عید الاضحٰی کے موقع پرطالبان کی طرف سے پورے افغانستان میں تین دن کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم افغانستان کی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے جوابی اقدام کی بھی تحسین کرتے ہیں۔ ہم اس اقدام کو افغانستان میں امن واستحکام کے مقصد کی طرف ایک مثبت پیش رفت سمجھتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ امریکہ طالبان امن معاہدے پر عمل درآمد کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے جن کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔
پاکستان اپنے حصے کے طورپر پُرامن، مستحکم، جمہوری، خوشحال اورمتحد افغانستان کے لئے کاوش کرتا رہے گا جو نہ صرف داخلی طورپر بلکہ خارجی سطح پر ہمسایوں کے ساتھ بھی امن وآشتی کا حامل ہو۔