پریس ریلیز|

اسلام آباد : مورخہ 14 مارچ 2021
 
برادر ملک لیبیا کے نامزد وزیراعظم کی طرف سے مجوزہ کابینہ کی لیبیا کی پارلیمنٹ سے توثیق اور قومی اتحاد کی حکومت کی کامیاب تشکیل کا پاکستان خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم لیبیا کی پارلیمانی اور سیاسی قیادت کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
 
ہم امن اور سکیورٹی کے لئے لیبیا کے عوام کے عزم کو سراہتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ مقصد حاصل ہوسکا ہے۔ ہم لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن (یو۔این۔ایس۔ایم۔آئی۔ایل) کے اس ضمن میں مثبت کردار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے لیبیا کے لئے خصوصی ایلچی کی کاوشوں کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔
 
پاکستان لیبیا کے ساتھ اپنے تاریخی قریبی اور خوشگوار تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہم دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی وعالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔
٭٭٭٭٭
98/2021
Close Search Window