پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 3 جنوری2020

پاکستان مشرق وسطی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے جو خطے کے امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصول ہیں جن کا احترام ہونا چاہئے۔ یک طرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے احتراز برتنا بھی نہایت اہم ہے۔

تمام فریقین پر زوردیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں،کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری انداز اپنائیں، تنازعات سفارتی ذرائع اور اقوام متحدہ کے منشور وعالمی قانون کے مطابق حل کریں۔

05/2020
Close Search Window