پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 10 جنوری 2021
 
ہمیں کراچی میں تعینات انڈونیشیاکے قونصل جنرل توتوک پریانامتوکی حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پر بے حد دکھ ہوا ہے۔ 
 
قونصل جنرل توتوک پریانامتو نے پاکستان اور انڈونیشیاکے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی ان مثبت کاوشوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 
 
ہم قونصل جنرل توتوک پریانامتوکی وفات پر ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہم برادر انڈونیشیا کی حکومت سے بھی دلی تعزیت کرتے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭
17/2021
Close Search Window