افغانستان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان نے 10اپریل2020 سے ہفتے میں تین دن (پیر، بدھ اور جمعہ کو) سامان سے لدے ٹرک اور کنٹینرز کو طورخم اور چمن کے سرحدی ناکوں سے افغانستان جانے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام دونوں جانب سے مشاورت اور اشتراک عمل کے طے شدہ ضابطوں کے مطابق اٹھایاجارہا ہے۔
ہمسائے اور خیرسگالی کے برادرانہ تعلقات کے علاوہ خاص طورپراس وقت کورونا کی عالمی وباءکے پیش نظر پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ سے یک جہتی کے جذبے پر کاربند ہے۔