جنوری 27, 2020| Uncategorized|
افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ کو تشویش کے ساتھ ہم نے نوٹ کیا ہے جو پاکستان کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان ہمسائیگی کے اچھے تعلقات کے فروغ میں مدد گار نہیں۔
پاکستان داخلی معاملات میں چھیڑچھاڑ کے بغیر اور عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ خوشگوار اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان پر زور دیتا ہے کہ افغانستان اور خطے میں امن واستحکام کے مشترک مقصد کے لئے مل کر کام کرے۔
٭٭٭٭
Last modified: جنوری 29, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.