خطے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اوردرپیش صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الوقت عراق کا سفر کرنے کے سلسلے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ عراق میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بغداد میں پاکستانی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں ۔