پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
520/2020
پاکستان کی بامیان شہر میں دھماکوں کی شدید مذمت 
 
اسلام آباد : مورخہ 25 نومبر2020
 
پاکستان افغانستان کے بامیان شہر میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور بہت سارے لوگ زخمی ہوگئے۔ 
 
اس بہیمانہ واقعہ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
 
پاکستان کو اس امر پر تشویش ہے کہ افغان امن میں پیشر فت ہوتے ہی تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوگیا تاکہ امن کوششوں کو ناکام بنایاجائے۔ لہذا ہم خرابی پیدا کرنے والوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے ہوشیار رہنے کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ 
 
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم افغان قوم کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لئے اپنا عزم دوہراتے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭
520/2020
Close Search Window