پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 22 جنوری 2021
 
پاکستان عالمی برادری کی آوازمیں آواز ملاتے ہوئے بغداد کے پرہجوم بازار میں ہونے والے دو خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں 32 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 
 
ہم دہشت گردی کے ان بہیمانہ حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ 
 
پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے برادر عوام اور حکومت سے یک جہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ 
٭٭٭٭٭
35/2021
Close Search Window