جولائی 8, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 8 جولائی 2020
ترجمان دفتر خارجہ نے آج پریس بریفنگ میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کے بارے میں سوال پر کہا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن کے انکار کے بعد پاکستان نے بھارت کو دعوت دی ہے کہ نظرثانی اور دوبارہ غور کی پیٹشن دائر کرے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ کمانڈر یادیو کے کیس میں رحم کی اپیل ایک الگ عمل ہے جس کا نظرثانی اور دوبارہ غور سے تعلق نہیں۔ جائزہ اور نظرثانی پٹیشن یا تو (الف) کمانڈر یادیو خود دائر کرسکتے ہیں (ب) ان کے مجاز قانونی نمائندے یا (ج) بھارتی ہائی کمشن کا قونصلر افسر دائر کرسکتا ہے۔ کمانڈر یادیو کی رحم کی اپیل چونکہ ابھی زیرالتواءہے، بھارت کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ نظرثانی اور دوبارہ جائزے کی پٹیشن دائر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا اطلاق ہو۔
سفارتی ذرائع سے بھارت کو اس ضمن میں آگاہ بھی کردیاگیا ہے۔
٭٭٭٭٭
Last modified: جولائی 17, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.