پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 28 جولائی 2020
 
پاکستان بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحٰی کی نماز پر بھارتی حکام کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 
 
اسلامی کلینڈر کے اہم ترین دنوں میں سے ایک پر پابندیوں کا نفاذ اس امر کا مظہر ہے کہ بھارتی حکومت کو بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرکے مسلمانون کے جذبات کا کوئی احترام نہیں۔ یہ بنیادی مذہبی آزادیوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 
 
بھارتی حکام کورونا وبا کو ایک بہانے کے طورپر استعمال کرتے ہوئے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مذہبی آزادیوں کو کچلنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ ’بی۔جے۔پی‘ حکومت دیگر کے تناظر میں مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دیتی رہی ہے لیکن کشمیری مسلمانوں کو عیدالالضحٰی کی نماز کی ادائیگی کی بھی اجازت نہ دینا واضح امتیازی اور جانبدارانہ رویہ ہے۔ 
 
پاکستان عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتا ہے کہ عالمی قانون اور کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے مذہبی حقوق اور آزادیوں سے محروم کئے جانے کا نوٹس لے۔ 
 
بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ ایسے جابرانہ واستبدادی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی اقوام متحد کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج خودارادیت کے حق کے حصول کے لئے ان کے جائزومنصفانہ جذبے کو کچلا جاسکتا ہے۔ 
311/2020
Close Search Window