پاکستان کی حوثی ملیشیاءکے ریاض اور سعودی عرب کے دیگرشہروں پر میزائل اور ڈرون حملوںکی شدید مذمت
اسلام آباد: مورخہ 24 جون 2020
پاکستان حوثی ملیشیاءکے سعودی عرب کے شہروں ریاض، نجران اور جازان پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان سعودی افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے میزائل اور ڈرون حملے کامیابی سے ناکام بنائے جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاو ممکن ہوا۔
ہم یہ حملے فی الفور روک دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان سلامتی اور اس کی جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔