پریس ریلیز|

(پریس ریلیز نمبر 86/2021)
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
 
اسلام آباد: مورخہ 2 مارچ 2021
 
پاکستان حوثی ملیشیاءکے سعودی عرب خاص طورپر جازان کے سرحدی علاقے کے گاوں پر حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جن سے پانچ عام شہری زخمی ہوگئے۔
 
یہ حملے نہ صرف سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے عام بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان یہ حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
 
پاکستان حوثی ملیشیاءپر زور دیتا ہے کہ یمن میں ’مآرب گورنوریٹ‘ (گورنر ہاوس) پر حملے بند کرے۔ ہم ایک بار پھر پُرزور اعادہ کرتے ہیں کہ پرامن مذاکرات کے ذریعے یمن میں جاری تنازعہ کا جامع سیاسی تصفیہ کیا جائے۔
٭٭٭٭٭٭
86/2021
Close Search Window